اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: ادھم پور میں دوکانیں بند کرنے کی ہدایت - covid-19

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے ضلع مجسٹریٹ نے ضروری چیزوں کی فروخت کے علاوہ سبھی دوکانوں کے بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کورونا وائرس: ادھم پور میں دوکانیں بند کرنے کی ہدایت
کورونا وائرس: ادھم پور میں دوکانیں بند کرنے کی ہدایت

By

Published : Mar 19, 2020, 11:00 PM IST

ضلع مجسٹریٹ پیوش سنگلا نے پھلوں، سبزیوں، کرانہ اور ڈیری جیسے سامانوں کو چھوڑ کر تمام دوکانوں اور دیگر یونٹ کو بند کا حکم دیا ہے۔

پیوش سنگلا

اس کے علاوہ فٹکر کرانہ کی یونٹ کو فورا ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کر کے ہوم ڈیلیوری کے سسٹم کو آخری شکل دی گئی ہے۔ کرانہ کی دوکانوں کے اندر اور باہر کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں اب تک تقریبا 172 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا سے بھارت میں اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی حکومت اور ریاستی حکومت اپنے اپنے اعتبار سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط برت رہی ہیں۔ کچھ ریاستوں نے اپنے ملازمین سے گھر سے کام کرنے کی اجازت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details