جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں 12 کورونا مثبت کیسز کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے شیر کشمیر پولیس اکیڈمی کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔
اب اکیڈمی میں ریڈ زون کے تمام اصول نافذ کردئے گئے ہیں اور اکیڈمی کے قریب رہنے والے لوگوں کو بھی ہدایات دی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے سیکیورٹی اہلکار کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
اس دوران مسلسل بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں کے کورونا مثبت رپورٹ سے ضلع انتظامیہ کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ اس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ پہلے ہی بی ایس ایف کے اسسٹنٹ ٹریننگ سنٹر اور سی آر پی ایف کی 187 بٹالینوں کو ریڈ زون قرار دے چکا ہے۔ دو روز قبل شیر کشمیر پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت 12 پولیس افسران کورونا مثبت پائے گئے۔