اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک ہی خاندان کے کئی افراد کورونا مثبت - حاملہ خاتون کورونا سے متاثر تھی

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں واقع شکتی نگر میں ایک ہی خاندان سے کئی لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے شکتی نگر علاقے کے کچھ علاقوں کو ریڈ زون میں تبدیل کردیا ہے۔

ایک ہی خاندان کئی افراد کورونا مثبت
ایک ہی خاندان کئی افراد کورونا مثبت

By

Published : Jun 27, 2020, 7:46 PM IST

شکتی نگر میں مقیم گزشتہ دنوں ایک حاملہ خاتون کورونا سے متاثر تھی۔ خاتون کے اہل خانہ کو قرنطینہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کل اس خاندان میں آٹھ افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں جس میں ایک پانچ برس کا بچہ بھی شامل ہے۔

ایک ہی خاندان کئی افراد کورونا مثبت

اس کے بعد ضلع انتظامہ نے علاقے کو پوری طرح سے سیل کر دیا ہے۔ یہاں جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ یہاں انتظامیہ ایسے ہر اقدامات کر رہی ہے، جس سے اس علاقے کے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچایا جا سکے۔

یہاں انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ ریڈ زون علاقوں میں مقیم لوگ ضرورت پڑنے پر فوری مدد کے لیے فون کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details