اردو

urdu

By

Published : Apr 25, 2021, 10:30 AM IST

ETV Bharat / state

'حکومت اساتذہ کی جان خطرہ میں کیوں ڈال رہی؟'

سینیئر کانگریسی رہنما سمت مگوترا نے کہا کہ ایک طرف حکومت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں 50 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہوسکتے، اگر کوئی فوت ہوجاتا ہے تو آخری رسومات میں 20 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہوسکتے لیکن یہ حیرت کی بات ہے کہ اساتذہ کو اسکولوں میں روزانہ بلایا جا رہا ہے اور کچھ اسکول ایسے بھی ہیں جہاں 60 سے 70 عملہ موجود ہے۔ حکومت اساتذہ کی جان کو کیوں خطرہ میں ڈال رہی ہے؟

'حکومت اساتذہ کی جان خطرہ میں کیوں ڈال رہی؟'
'حکومت اساتذہ کی جان خطرہ میں کیوں ڈال رہی؟'

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھمپور میں آج سینیئر کانگریسی رہنما سمت مگوترا نے ایک پریس کانفرنس میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر اسکولز میں طلباء نہیں ہے تو اساتذہ کو اسکولوں میں کیوں بلایا جا رہا ہے۔

'حکومت اساتذہ کی جان خطرہ میں کیوں ڈال رہی؟'

مگوترا نے کہا کہ ہمارے ادھم پور کے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، گرلز ہائی سیکنڈری اسکول اور بارمین ہائی اسکول میں کچھ اساتذہ اور عملے مثبت پائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے اساتذہ میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں 50 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہوسکتے، اگر کوئی فوت ہوجاتا ہے تو آخری رسومات میں 20 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہوسکتے لیکن یہ حیرت کی بات ہے کہ اساتذہ کو اسکولوں میں روزانہ بلایا جا رہا ہے اور کچھ اسکول ایسے بھی ہیں جہاں 60 سے 70 عملہ موجود ہے۔ حکومت اساتذہ کی جان کو کیوں خطرہ میں ڈال رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ اساتذہ سے کام نہیں لیا جانا چاہئے لیکن اگر طلباء کے لئے اسکول بند کردیئے گئے ہیں لیکن اساتذہ میں آ کر اسکول میں آن لائن کلاس دے رہے ہیں، وہی کلاس اساتذہ اپنے گھر میں بیٹھ کر بھی لے سکتے ہیں لیکن حکومت ایسا نہ کرکے دوہرا رویہ اختیار کررہی ہے اگر 20 افراد آخری رسومات کے لئے جمع نہیں ہوسکتے ہیں تو اسکول میں اساتذہ کی بھی 70 کی تعداد نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ ریلیوں میں ماسک نہیں پہنتے ہیں لیکن اگر عام آدمی ماسک نہیں پہنتی ہے تو اسے جرمانے اور سزا دی جاتی ہے ۔یہ حکومت کون سا قانون چلا رہی ہے؟

ماگوترا نے پریس میڈیا کے ذریعہ ڈی سی (ادھم پور) سے اپیل کی ہے کہ وہ ہماری بات ایل جی تک پہنچائیں اور اساتذہ گذشتہ سال کے لاک ڈاؤن کی طرح ہی گھر سے طلباء کو آن لائن کلاسز دیں۔

وہیں کانگریس رہنما سمت نے ادھم پور کی عوام سے اپیل کی ہے ' گھروں میں رہیں، ماسک پہنیں اور اپنا اور کنبہ کا خیال رکھیں کیوں کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن حکومت عوام کے درد کو سمجھنے کے بجائے بنگال میں حکومت بنانے کی فکر میں ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details