جموں کے بن ٹول پلازہ پر سکیورٹی فورسز کے ذریعہ چار عسکریت پسندوں کے انکاؤنٹر کے بعد قومی شاہراہ پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
نگروٹہ تصادم کے بعد اودھمپور میں قومی شاہرہ پر سکیورٹی سخت اس دوران اودھمپور ضلع پولیس نے بھی قومی شاہراہ پر سکیورٹی سخت کر دی ہے اور سکیورٹی فورسز کے جوان تمام گاڑیوں کی تلاشی لے رہی ہے۔
واضح رہے کہ جموں کے بن ٹول پلازہ نگروٹہ کے قریب عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم صبح پانچ بجے شروع ہوا تھا، پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں کا ایک گروپ جو گاڑی میں سوار تھا نے، سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جن کی شناخت کلدیپ راج ولد سبھاش چندر عمر 32 برس اور محمد اسحق ملک ساکنہ نیل بانیہال کے طور ہو گئی ہے۔ زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔