تقریبا پانچ ماہ کے بعد ضلع ہسپتال نے آر ٹی پی سی آر لیبارٹری RRT-PCR Testing Lab کو شروع کیا ہے۔ ملازمین کی تربیت کے لیے جموں سے ماہرین کی ٹیم پہنچی ہے۔ ضلعی کمشنر اندو کنول چب District Commissioner Indu Kanwal Chub نے لیبارٹری کا افتتاح کیا۔
ضلع ہسپتال District Hospital Udhampur میں تقریبا پانچ ماہ پہلے 30 لاکھ روپیے میں آر ٹی پی سی آر لیباریٹری لگائی گئی تھی، لیکن رقم کی عدم فراہمی سے اسے شروع نہیں کیا گیا تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق اسے چلانے کے لئے فی ماہ تقریبا 10 لاکھ روپیے کی ضرورت ہے۔ ایک ہزار ٹسٹ کا خرچ قریب ڈیڑھ لاکھ روپیے ہوتا ہے۔