اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: رہبر کھیل کے ملازمین کا احتجاج - مہنگائی کے دور میں

ادھم پور میں رہبر کھیل ملازمین نے اپنے مطالبات پورا نہ کیے جانے کے پیش نظر مرکز و جموں کشمیر حکومت کے خلاف جم کر مظاہرہ کیا۔

رہبر کھیل ملازمین کا احتجاج
رہبر کھیل ملازمین کا احتجاج

By

Published : Jul 15, 2020, 4:54 PM IST

مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں 'رہبر کھیل' ٹیچر فورم کی جانب سے ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر مظاہرہ کیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ملازمین نے بتایا کہ 'ہمارا مطالبہ حکومت اور انتطامیہ سے یہ ہے کہ وہ ہمیں مستقل نوکری فراہم کرے۔

رہبر کھیل ملازمین کا احتجاج

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے کام مستقل ملازمین والا لیا جا تا ہے تو ہمیں تنخواہ بھی برابرملنی چا ہئے۔

ان لوگوں نے مزید بتایا کہ 'حکومت کی جانب سے انہیں 3000 روپے دیے جاتے ہیں جبکہ اس مہنگائی کے دور میں اتنے کم پیسے میں گزر بسر کرنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'ایس آر او 202' کے تحت جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے طرز پر بھی ان کا یہ حق بنتا ہے کہ ان سات برس کے پروبیشن پیریڈ کو دو برسوں میں ہی محدود کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی رہنما شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے اغوا


مظاہرے میں موجود رہبر کھیل کی ایک ملازمہ خاتون نے کہا کہ 'حکومت ایک جانب تو' بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے نعرے دیتی ہے'، لیکن اس پڑھائی سے ہمیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں، ایسے میں حکومت سے میرا یہ مطالبہ ہے کہ وہ ہمیں مستقل نوکری فراہم کرے اور مزید ہماری تنخواہوں میں اضافہ کرے۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات پورے نہ کئے تو انہیں مجبورا کنبہ سمیت سڑکوں پر اترنا پڑےگا اور اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details