ادھمپور (جموں): جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں جمعرات کے روز پینتھرس پارٹی کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اقتدار میں رہنے کے لیے صرف رام کا نام استعمال کرتی ہے، لیکن رام صرف ہندوؤں کے بھگوان نہیں ہیں۔ ادھمپور میں پینتھرس پارٹی کی جانب سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھگوان رام صرف ہندوؤں کے دیوتا نہیں ہیں۔ برائے مہربانی اس تصور کو اپنے ذہن سے نکال دیں۔ بھگوان رام ہر ایک کے بھگوان ہیں، چاہے وہ مسلمان ہو عیسائی یا امریکی یا روسی ہو۔
Farooq Abdullah On Ram رام صرف ہندوؤں کے نہیں، سب کے بھگوان ہیں، فاروق عبداللہ - رام سب کے بھگوان ہیں
نیشنل کانفرنس کے سربراہ و سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے ایک ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں رہنے کے لیے صرف رام کے نام کا استعمال کرتی ہے، لیکن رام صرف ہندوؤں کے نہیں، سب کے بھگوان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Mehbooba Mufti Worships Shivling محبوبہ مفتی نے شیولنگ پر پانی چڑھا کر پوجا کی
انہوں نے کہا کہ جو لوگ آپ کے پاس یہ کہتے ہیں کہ ہم صرف رام کے بھکت ہیں۔ وہ بے وقوف ہیں، وہ صرف رام کے نام پر فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، انہیں رام سے نہیں بلکہ اقتدار سے پیار ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ میرے خیال میں جب جموں و کشمیر میں انتخابات کا اعلان ہوگا تو وہ عام آدمی کی توجہ ہٹانے کے لیے رام مندر کا افتتاح کریں گے۔ غیر بی جے پی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر، انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ چاہے وہ کانگریس ہو، نیشنل کانفرنس، یا پینتھرس۔ ہم لوگوں کے لیے لڑیں گے اور مریں گے، لیکن ہم سب متحد رہیں گے۔ انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بارے میں سوالات اٹھائے اور لوگوں سے کہا کہ وہ اس کے استعمال سے متعلق محتاط رہیں۔ انہوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابات سے قبل مذہبی پولرائزیشن کے خلاف بھی لوگوں کو خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ (بی جے پی) انتخابات کے دوران 'ہندو خطرے میں ہیں' کا بہت استعمال کریں گے، لیکن میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس کے شکار نہ ہوں۔