جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں محکمہ پبلک ورکس ڈپاٹمنٹ کے عارضی ملازمین نے اپنی کام چھوڑو ہڑتال میں 72 گھنٹے کی توسیع کر دی ہے۔ یہ ملازمین محکمہ میں گزشتہ 20 سے 25 سالوں سے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اس دوران عارضی ملازمین نے زبردست احتجاج کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بقایہ اجرت انہیں جاری کی جائے اور انہیں باقاعدگی سے تنخواہ دی جائے۔ عارضی ملازمین نے مطالبہ کیا کہ انہیں ترجیحات کی بنیاد پر مستقل کر دیا جائے۔
ادھمپور: پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے عارضی ملازمین کی ہڑتال جاری
محکمہ میں 20 سے 25 سالوں سے کام کر رہے عارضی ملازمین نے ان کی ملازمت کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
udhampur
اس موقع پر محکمہ میں عارضی ملازم کلدیپ کمار شرما نے کہا کہ یہ ہڑتال کیجول لیبر متحدہ محاذ کے بینر تلے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ 3 روز سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی جانب سے ہڑتال کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترجیحات کی بنیاد پر انہیں تنخواہ کے بقایاجات دیے جائیں اور باقاعدہ تنخواہ بنائی جائے اور پالیسی طے کی جائے تاکہ وہ بھی اپنے کنبہ کی دیکھ بھال کرسکیں۔