اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest For Construction Of Underpass Road: انڈر پاس روڈ کی تعمیر کیلئے احتجاج

ادھم پور کے سنگورچوک علاقے میں انڈر پاس روڈ کے لیے احتجاج کے دوران اہل علاقہ نے بتایا کہ 'اتھارٹی نے ان کی اراضی لے کر فور لین ہائی وے تو بنا دیا لیکن چوک انتہائی غلط طریقے سے بنایا گیا۔ اس میں اتنی تکنیکی خامیاں ہیں کہ لوگ آئے روزحادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔' اس کے پیش نظر لوگوں نے انتظامیہ سے انڈر پاس روڈ بنانے کا مطالبہ کیا۔ Demand For Under Pass Road

انڈرپاس روڈ کی تعمیرکے لئے احتجاج
انڈرپاس روڈ کی تعمیرکے لئے احتجاج

By

Published : Apr 23, 2022, 5:55 PM IST

ادھم پور:جموں و کشمیر کے ادھم پور شہر کے سنگور چوک علاقے میں انڈر پاس روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا۔Protest For Construction Of Under Pass Road

انڈرپاس روڈ کی تعمیرکے لئے احتجاج

اس دوران مظاہرین نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔حاجی غلام رسول کی قیادت میں لوگوں نے ہائی وے پر احتجاج کیا اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاج کے دوران اہل علاقہ نے بتایا کہ اتھارٹی نے ان کی اراضی لے کر فور لین ہائی وے تو بنا دی ہے لیکن چوک انتہائی غلط طریقے سے بنایا گیا ہے۔ اس میں اتنی تکنیکی خامیاں ہیں کہ لوگ آئے روز حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح بھی ایک تیز رفتار بس نے نوجوانوں کو کچل دیا۔ اس سے پہلے بھی کئی لوگ حادثات کےشکار ہو چکے ہیں۔

صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ اب وہ اپنے بچوں کو ہائی وے سے اسکول بھیجنے سے بھی ڈرتے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن، چیری، کاوا کی جانب جانے والی لنک روڈ فور لین نیشنل ہائی وے سے ملتی ہے۔

ہر روز ریلوے اسٹیشن کی طرف جانے والے مسافر اس راستے کا استعمال کرتے ہیں۔ اس دوران انہیں چوک کی تکنیکی خرابیوں سے نمٹنا پڑتا ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ چوک کے قریب ایک باولی بھی ہے۔ باؤلی میں روزانہ سینکڑوں لوگ آتے ہیں جنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس جگہ پر انڈر پاس بنانے کا مطالبہ کئی بار انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سامنے رکھا گیا ہے لیکن سوائے یقین دہانیوں کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی اے سی آر رفیق احمد جرال موقع پر پہنچ گئے اور تمام مظاہرین کو یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اس جگہ پر سب وے بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فی الحال اس مسئلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سنگور چوک پر نشانیاں لگائی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details