اطلاعات کے مطابق مقامی لوگ کانگریسی رہنماء محمدعامر بانڈے کی قیادت میں مقامی لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ شہر سے محض 5 کلومیٹر دور واقع نگ رروٹا علاقے میں سڑک کی خستہ حالی پر لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی تھی جس پر آج مقامی لوگوں احتجاج کیا۔
ادھمپور: سڑک کی خستہ حالی کے خلاف ناگ روٹا میں احتجاج لوگوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے متعلقہ محکمہ کی جانب سے پورے علاقے میں نالیوں، گلیوں کے علاوہ سڑک کو توڑ دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ' اب برسات کا موسم شروع ہونے والا ہے ابھی ہلکی سی بارش میں سڑک پر چلانا دشوار ہورہا ہے، تو پھر برسات میں کیسے آمد و رفت ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ضلع انتظامیہ خستہ حال سڑک کو از سر نوع تعمیر کرائے۔
اس کے علاوہ مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ علاقے کو گندا پانی فراہم کررہا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہیں صاف پانی مہیہ کرایا جائے۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جو سڑکیں توڑی گئی ہے انہیں ترجیحی بنیاد پرصحیح کیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو وہ سڑک کو جام کرتے ہوئے شدید مظاہرہ کریں گے'۔