جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے خلاف احتجاج - کٹرا میں باریدار سنگھرش کمیٹی کے ذریعہ ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے خلاف احتجاج کیا گیا
ادھم پور کے کٹرا میں باریدار سنگھرش کمیٹی کے ذریعہ ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ باریداروں نے کٹرا کے مرکزی چوک چوراہوں سے ہوتے ہوئے بیچ بازار تک احتجاج کیا۔
کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے خلاف احتجاج
احتجاج کر رہے مشتعل مظاہرین کا کہنا ہے کہ جو ماتا ویشنو دیوی کی گپھا کے اندر سے قدیم مورتیوں کو ہٹا دیا گیا ہے اس کے بارے میں شرائن بورڈ انتظامیہ بتائے کہ ان قدیم مورتیوں کو انہوں نے کہاں رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مورتیوں کو ہٹائے جانے کی جلد از جلد سی بی آئی سے جانچ کرائی جائے اور شرائن بورڈ انتظامیہ کی جانب سے آن لائن پرساد پہنچانے کی نئی مہم شروع کی گئی ہے اسے بورڈ جلد از جلد بند کرے۔