اردو

urdu

ETV Bharat / state

چینی مصنوعات کو جلا کر مظاہرہ کیا - چین کے خلاف نعرے بازی کی

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں سری رام سیوا سمیتی ادھمپور کی جانب سے سلاتھیا چوک پر چین کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے چین میں بنے کھلونے اور سامان کو جلا کر لوگوں سے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔

چینی کھلونوں اور سامان کو جلا کر مظاہرہ کیا
چینی کھلونوں اور سامان کو جلا کر مظاہرہ کیا

By

Published : Jun 26, 2020, 4:20 PM IST

سمیتی کے صدر چھوٹو مگوترا کی صدارت میں کارکنان اور عہدے داران نے سلاتھیا چوک پر چین میں بنے کھلونے اور سامان کو جلایا۔ اس دوران لوگوں نے چین کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ چین ہر بار پیٹھ پر وار کرتا ہے۔

چینی کھلونوں اور سامان کو جلا کر مظاہرہ کیا

مظاہرے میں بچے بھی شامل تھے جنہوں نے چین میں بنے کھلونوں کو آگ کے حوالے کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چین میں بنے سامان نہ خریدیں۔

چھوٹو مگوترا نے کہا کہ 'حال میں گلون میں ہوئے تنازع میں بھارتی جوان نے جان دے کر بنا ہتھیار کے چین کو دھول چٹا دی۔ اس کے بعد سے چین مسلسل اجلاس میں پیچھے ہٹنے کی بات کہہ کر اپنے وعدے سے مکر رہا ہے۔ فوجی تیاریاں کر رہا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details