یہ اسٹارٹ اپ پروگرام تین روز کے لیے تھا۔ اس کی شروعات 19 ستمبر جبکہ اس کا اختتام 22 ستمبر کو ہوا۔
میجر جنرل ڈی ایس گل، چیف آف اسٹاف، 16 کور نے 22 ستمبر کو اس پروگرام کو دیکھا اور اجلاس کو خطاب کیا۔ میجر جنرل دھیرج سیٹھ، جنرل آفیسر کمانڈنگ، کاؤنٹر انسرجنسی فورس (یونی فارم) بھی پروگرام کے دوران لوگوں سے بات چیت کی اور طلبا کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے ان کی تعریف کی۔
جموں و کشمیر کے دیگر یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات اور مقامی بزنس مین نے پروگرام کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جموں و کشمیر کو بزنس کے بارے میں بتانے اور انہیں اس سمت راغب کرنے کے لیے پورے ملک سے 15 سے زیادہ سرمایہ کاروں کو بلایا گیا تھا۔
اس پروگرام کے لیے جموں و کشمیر کے طلبا و طالبات اور سرمایہ کاروں کی حصہ داری، مضبوط قومی اقدار، ملک کی ترقی کی یقین دہانی ہے۔ یہاں آئے تمام حصہ داروں نے کاؤنٹی انسرجنسی (یونی فارم) کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں بڑے سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم کا حصہ بننے کا موقع ملا۔