جموں:جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے تحصیل لٹی میں پریشر کوکر دھماکے میں چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو چنینی سے ادھمپور لایا گیا تھا۔ جہاں سے چاروں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ادھمپور ضلع کے تحصیل لٹی میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک پریشر کوکر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کھانا پکانے کے دوران پریشر کوکر پھٹ جانے سے چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔زخمی بچوں کی شناخت 10 سالہ بھوشن کمار 7 سالہ یوگراج، 14 سالہ پون کمار ولد سوہن لال اور 11 سالہ گلشن ولد ہری چند کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔