جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے ایک سماجی کارکن امن شرما کے ذریعے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ' ضلعی ہسپتال میں مسلسل سہولیات کی کمیاں دیکھی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ' ضلعی ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے تقریبا 8 ماہ سے خراب پڑے ہیں، مزید حکومت کی جانب سے کووڈ-19 کے پیش نظر دیے گئے وینٹیلیٹرز آج بھی جو ں کہ توں پڑے ہیں، کیونکہ اسے کیسے استعمال کیا جائے، اس بابت کسی کو علم ہی نہیں ہے۔