اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: یوم آزادی کے پیش نظر مارچ پاسٹ کی مشق - ضلعی ہیڈ کوارٹر میں یوم آزادی

اودھم پور میں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں حصہ لینے والے تمام دستوں نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں مارچ پاسٹ کی مشق شروع کردی۔

یوم آزادی کے پیش نظر آج مارچ پاسٹ کی مشق کی گئی
یوم آزادی کے پیش نظر آج مارچ پاسٹ کی مشق کی گئی

By

Published : Aug 12, 2021, 7:01 PM IST

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔بدھ کے روز پریڈ میں مارچ پاسٹ کرنے والے دستوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج ادھمپور کے گراؤنڈ میں دو گھنٹے تک پریڈ کی مشق کی۔ساتھ ہی ثقافتی پروگراموں میں حصہ لینے والے اسکولوں نے بھی اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پریڈ اور ثقافتی پروگراموں کی مکمل ڈریس ریہرسل 13 اگست کو ہوگی۔

اس برس آزادی کے امرت مہا اتسو کے تحت منعقد کیے جانے والے تقریبات میں ہونے والے پریڈ کا مشق گزشتہ کئی دنوں سے ہورہا ہے۔ پریڈ میں حصہ لینے والے سیکورٹی فورسز اور این سی سی کیڈیٹس کے دستے اپنے اداروں کے احاطے میں پڑیڈ کی مشق کر رہے ہیں۔ لیکن بدھ کے روز سے پریڈ میں حصہ لینے والے تمام دستوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں مارچ پاسٹ کی مشق شروع کردی ہے۔

یوم آزادی کے پیش نظر آج مارچ پاسٹ کی مشق کی گئی

اس مشق میں سی آر پی ایف 187 کی ایک بٹالین، ڈسٹرکٹ پولیس لائن کی ایک یونٹ، ہوم گارڈز کی ایک یونٹ، این ایس ایس رضاکاروں کی ایک یونٹ ، لڑکوں کے سرکاری ڈگری کالج کے این سی سی کیڈیٹس، سینئیر ڈویژن سے لڑکوں اور لڑکیوں کے دو یونٹ اور مہیلا کالج سے مہیلا این سی سی کیڈیڈس کی یونٹ نے بھی حصہ لیا۔ پ

پریڈ میں شریک تمام نو دستوں نے پریڈ کمانڈر پون کمار ڈوگرہ اور سیکنڈ ان کمانڈ پلوی راجپوت کی قیادت میں گراؤنڈ کے چار چکر لگا کر مارچ پاسٹ کی مشق کی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details