بیک ٹو ولیج مہم کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، جس کا آغاض ڈی سی ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کیا ہے۔ انہوں نے عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے طبی اور امرجینسی کے علاوہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں مسترد کر دی ہیں۔
افسران کو متعلقہ دفاتر میں صبح ساڈھے 10 بجے سے 11 تک لوگوں کے مسائل دور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بنا کسی اطلاع کے افسران کو اسٹیشن نہیں چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہدایت کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کی بات کہی گئی ہے۔