اس ضمن میں پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ شہر میں موٹر سائیکل چوری کرنے والا کوئی اور گروہ موجود ہے یا نہیں۔
غور طلب ہے کہ کچھ دن قبل تھانہ ادھم پور میں انل گوسوامی نامی شخص نے شکایت درج کروائی تھی کہ گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل (jk14G-568) چوری ہوگئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے شبہ کی بنیاد پر کچھ لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ جس کے بعد تفتیش کے دوران ایک نابالغ نے چوری کا اعتراف کیا۔