وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مختلف ریاستوں اور یونین ٹریٹریز کے چیف سیکریٹریوں اور وزارتوں کے یونین سکریٹریوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی۔
اس ویڈیو کانفرنس میں چیف سکریٹری جموں و کشمیر بی وی آر سبرامنیم کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انتظامی سیکرٹریوں، اور جل شکتی نے بھی حصہ لیا۔
وزیر اعظم نے 11 منصوبوں کا جائزہ لیا جن میں جموں وکشمیر میں تعمیر کیے جارہے ادھمپور۔ بارہمولہ ریل لنک شامل ہیں۔ ادھمپور، سرینگر اور بارہمولہ ریل لنک منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کہا گیا کہ یہ ریلورے لنک وادی کشمیر کو ملک کے ساتھ جوڑ دے گی۔
کشمیر کی سیاحت و معثیت کے فروغ کے لیے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس کی تکمیل کے لیے 15 اگست 2022 کی ڈیڈ لائین مقرر کی -
اس موقع پر وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ تمام معاملات حل ہوگئے ہیں اور کام آسانی سے جاری ہے۔ آیوشمان بھارت، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا جائیزہ لینے کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سکیم نہ صرف مالی امداد فراہم کرتی ہے بلکہ یہ پسماندہ کنبوں کے لیے ایک حفاظتی جال کی طرح ہے جو کسی خطر ناک بیماری کا شکار ہونے پر غربت کی دلدل میں پھنس جاتے تھے ۔ واضح رہے جموں کشمیر کے لیے حال ہی میں آیوشمان بھارت ۔ صحت سکیم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت یونین ٹیرٹری کے شہریوں کو مفت اور بغیر کسی نقد رقم کے صحت سہولیات بہم ہوں گی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جل جیون مشن ۔ ہر گھر نل کے ذریعے ملک کے ہر دیہی گھر کو 2024 تک معقول مقدار میں پینے کا محفوظ پانی فراہم کیا جائے گا ان کوششوں سے دیہی علاقوں میں رہنے والوں کی معیار زندگی میں بہتری آئے گی اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام ریاستوں اور یو ٹیز میں اس سکیم پر مشن طریقہ کار کے تحت کام کیا جانا لازمی ہے ۔
اس موقعہ پر بتایا گیا کہ جموں کشمیر میں مشن دو اضلاع میں مکمل کیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ اضلاع میں 2022 تک مکمل کیا جائے گا ۔