مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں جموں ٹریڈ یونین کے سینٗر رہنما سومناتھ نے 9 ستمبر کی رات 8 بجے سے سپلائی واٹر بند کیے جانے کے تعلق سے ایک پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے انہوں نے بتایاکہ' کئی بار محکمہ آب رسانی کے ملازمین محکمہ کے اعلیٰ افسران، جموں و کشمیر انتظامیہ کے علاوہ لیفٹیننٹ گورنر کو بھی اپنے مطالبات سے واقف کرا چکے ہیں لیکن اب تک ان کے مسائل کا کوئی حل نہیں نکلا ہے۔
رات 8 بجے سے 72 گھنٹوں کےلیے سپلائی پانی سہولیات بند انہوں نے مزید کہاکہ' محکمہ آب رسانی کے افسران کا کہنا ہے کہ انہیں مستقل ملازمت دی جائے لیکن ان کے اس مطالبات پر کوئی غور نہیں کیا گیا، ان کے اس مطالبات کو نظر انداز کیے جانے کے باعث محکمہ آب رسانی ملازمین یونین کی جانب سے ادھمپور میں آج رات 8 بجے سے سپلائی پانی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جو کہ رات 8 بجے سے 72 گھنٹوں تک بند رہے گا۔
سومناتھ نے محکمہ آب رسانی کے ملازمین کو مستقل ملازمت فراہم کیے جانے کے تئیں محکمہ کے افسران اور لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی ہے کہ وہ ان ملازمین کو ترجیحی بنیاد پر مستقل ملازمت فراہم کریں، ان کے لیے بھی پالیسی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ' یہ ملازمین تقریبا بیس پچیس برسوں سے محکمہ میں کام کرتے آ رہے ہیں لیکن اب تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا ہے ان معاملات کے سبب وہ سب کافی پریشان ہیں اور یہ اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے ملازمین کے تعلق افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ' ان ملازمین کو تقریبا 60 ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئی ہیں جس کے سبب یہ ملازمین بدحالی اور غربت کے شکار ہو رہے ہیں، ان کی بد حالی کے پیش نظر سومناتھ نے محکمہ کے اعلی افسران و انتظامیہ سے درخواست کیا ہے کہ' وہ ان ملازمین کے واجبات دینے کے ساتھ ساتھ انہین مستقل ملازمت بھی دیں اور ترجیحی بنیاد پر انہیں آ گے بڑھائیں۔