اس موقعے پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کی اور حکومت سے مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ یونائیٹیڈ فرنٹ کی جانب سے مختلف محکموں میں تعینات مقامی ملازمین نے ایک پلیٹ فارم پر آکر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مشترکہ طور پر یوٹی انتظامیہ کے سامنے اپنے مطالبات کو اٹھایا جارہا ہے تاکہ انہیں مستقل کیا جا سکے۔
مظاہرین کی رہنمائی کر رہے وجے شرما نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ ملازمین تقریباً 20 سے 25 برسوں تک مستقل اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن ان کی ملازمت کو مستقل کرنے کا کوئی بھی عمل شروع نہیں کیا گیا۔ اس دوران ملازمت کے دوران کچھ ملازمین کی موت بھی ہوئی لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کے اہل خانہ کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے مقامی ملازمین میں غصہ بڑھ رہا ہے'۔