مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھم پور میں جل شکتی کے عارضی ملازمین نے سومناتھ کی قیادت میں پی ایچ ای کمپلیکس (ادھم پور) میں زبردست احتجاج کیا۔ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور پی ایچ ای حکام کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔
ادھم پور: جل شکتی کے عارضی ملازمین کا زبردست احتجاج عارضی ملازمین گذشتہ 25 برسوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود حکومت کی جانب سے ان کے حقیقی مطالبات کو پورا کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ 11-11-2020 کو ہڑتال کے دوران ایل جی نے زیر التواء مسائل جیسے ریگولر پالیسی، اجرت وغیرہ کو حل کرنے پر اتفاق کیا، لیکن آج تک یہ مسائل حل نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری طلبا کے ساتھ بدسلوکی پرعمر عبداللہ کی وکلا اور یوپی پولیس پر تنقید
سوم ناتھ نے لیفٹیننٹ گورنر کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمین کے سارے مسائل کو فوری طور پر بغیر کسی تاخیر کے حل کیا جائے، ورنہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا جائےگا۔