ضلع ادھم پور میں گھورڑی سڑک کو چوڑا کرنے کے کام میں سست روی اور گزشتہ کچھ روز سے بند پڑے کام پر گھورڑی بلاک وکاس فورم نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کام جلد شروع نہ ہونے پر مظاہرہ کرنے کا انتباہ دیا۔
منگل کے روز فورم کے پردھان وشو دیو سنگھ نے پریس کانفنس میں کہا کہ ادھم پور سے گھورڑی تک کی سڑک کے چوڑا کرنے کا کام گزشتہ ڈھائی برسوں سے چل رہا ہے، مگر افسوس ابھی تک ڈھائی سو میٹر سڑک نہیں بن پائی ہے۔