ادھم پور سے کنڈالا ترشی کی طرف جانے والی سڑک تقریبا 13 میٹر لمبی ہے۔ اس کا ٹینڈر 2018 میں ہوا تھا اور آج تک اس کا کام زیر التوا ہے۔
احتجاجیوں کا الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ ادھم پور اور پی ایم جی وائی ایس ڈپارٹمنٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے اس سڑک پر آئے روز چھوٹے موٹے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ یہاں کبھی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہی رہا تو برسات کے موسم میں یہ سڑک پوری طرح بند ہو جائے گی۔