گزشتہ رات پینتھرس پارٹی کے رہنما بلونت سنگھ منکوٹیا کی جانب سے ادھم پور کے ریڈ زون آدرش کالونی سے کنٹیلے تاروں کو ہٹانے کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ اس کے بعد آج صبح سے ہی سیکڑوں کی تعداد میں پینتھرس پارٹی کے کارکنان نے جمع ہو کر ضلع و تحصیلدار کے خلاف احتجاج کیا۔
اس دوران مظاہرین نے تحصیلدار مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔ منکوٹیا نے صحافیوں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شام حکومت کی جانب سے جاری ان لاک-5 کی بنیاد پر کوئی بھی علاقہ ریڈ زون میں نہیں ہے۔ اس کی بنیاد پر ہی انہوں نے آدرش کالونی سے کنٹیلے تاروں کو ہٹایا۔