اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: بچوں کے سب سے بڑے اسپتال میں طبی خدمات کا آغاز - جموں و کشمیر میں اسپتال

سرینگر میں بچوں کے واحد بڑے اسپتال بیمینا میں او پی ڈی خدمات شروع ہوگئی ہیں۔ اس اسپتال کے تیار ہونے سے اب کشمیر میں بچوں کو ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کشمیر کا سب سے بڑا بچوں کا اسپتال تیار
کشمیر کا سب سے بڑا بچوں کا اسپتال تیار

By

Published : Oct 26, 2021, 12:49 PM IST

Updated : Oct 26, 2021, 3:49 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بمنہ میں تعمیر کیے گئے پانچ سو بستروں والے بچوں کے واحد بڑے اسپتال میں او پی ڈی خدمات منگل سے شروع ہوگئی ہیں۔ محکمۂ صحت و طبی تعلیم نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ اس کی جانکاری دی۔

بچوں کے اس بڑے اسپتال کا افتتاح 26 اکتوبر یعنی آج کیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی اسپتال میں او پی ڈی خدمات صبح 10 بجے سے شروع ہوگئی ہیں۔ وادیٔ کشمیر میں بچوں کے لیے تمام طبی سہولیات میسر کی جائیں گی۔ وہیں اس اسپتال میں مختلف ڈپارٹمنٹ بھی قائم کیے جارہے ہیں تاکہ مریضوں کو ایک ہی چھت کے نیچے طبی خدمات میسر ہوسکیں۔


مزید پڑھیں :سمبل بانڈی پورہ میں دھماکہ، 6 افراد زخمی


بمنہ میں تعمیر شدہ بچوں کے اسپتال کو آئندہ وقت میں وسعت دی جائے گی۔ جی پی پنتھ اسپتال کو بھی بمنہ میں شفٹ کرنے کا کام عمل میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ جی پی پنت اسپتال میں اس وقت تمام شعبۂ جات کام کررہے ہیں۔

Last Updated : Oct 26, 2021, 3:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details