اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Jan Jagran Rally: 'حکومت کو ایک دن جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کی غلطی کا احساس ہوگا' - کانگریس کے ریاستی صدر جی اے میر

کانگریس کے ریاستی صدر جی اے میر (Congress State President GA Mir) نے کہا کہ جس طرح 600 کسانوں کی موت کے 15 ماہ بعد حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور زرعی قانون (Farm Laws) کو واپس لے لیا، اسی طرح حکومت کو ایک دن جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کی اپنی غلطی کا احساس ہوگا۔

Congress Jan Jagran Rally: 'حکومت کو ایک دن جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کی غلطی کا احساس ہوگا'
Congress Jan Jagran Rally: 'حکومت کو ایک دن جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کی غلطی کا احساس ہوگا'

By

Published : Nov 23, 2021, 10:18 PM IST

ادھم پور کے گڑھی علاقے میں کانگریس کی جن جاگرن مہم (Congress Jan Jagran Rally) کے تحت منعقدہ ریلی میں کانگریس کے ریاستی صدر جی اے میر نے کہا کہ مودی راج میں لوگوں کو بولنے کا حق نہیں ہے۔ پارٹی کے نائب صدر رمن بھلا سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

Congress Jan Jagran Rally: 'حکومت کو ایک دن جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کی غلطی کا احساس ہوگا'

انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویہ کی وجہ سے ملک اور ریاست میں جو حالات ہیں، اس کے پیش نظر کانگریس نے یہ پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ جس پر کسانوں، دکانداروں، تاجروں، نوجوانوں اور عام لوگوں کے مسائل کو اس پلیٹ فارم پر اٹھایا جا سکے۔ اسی کڑی میں ہم آج گڑھی آئے ہیں۔ کانگریس کی یہ مہم 29 تاریخ تک جاری رہے گی۔

ضلع میں پارٹی میں ردوبدل پر میر نے کہا کہ کانگریس کے پلیٹ فارم پر لوگوں کے مسائل اٹھانے والوں کا خیر مقدم ہے۔ اخبار میں بیان بازی کے ذریعے سرخیوں میں رہنے والے افراد کو عوام خود جواب دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah: 'حالات کو معمول پرلانے کیلئے بات چیت واحد راستہ'

واضح رہے کہ ریلی جیب موڑ سے شروع ہو کر گڑھی بازار، ایمونیشن موڑ سے ہوتی ہوئی چوپڑا شاپ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شامل کانگریس رہنماؤں Congress Leaders اور کارکنان نے بی جے پی BJP کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details