نئی دہلی:سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں این ایچ 44کے اودھم پور-رام بن سیکشن پر واقع دریائے چناب میں دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کا کا م مکمل ہو گیا ہے۔ ایک سلسلہ وار ٹویٹ میں وزیر نے کہا کہ ’’یہ شاندار ڈیزائن کیا گیا بیلنس کینٹی لیور پل 118 میٹر پر محیط ہے اور اسے 20کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
نتن گڈکری نے کہا کہ ’’اس پل کے بننے سے دو مقاصد پورے ہونگے۔ پہلا، چندرکوٹ سے رام بن سیکشن پر بھیڑ بھاڑ کم ہوگی اور اس سے بلارکاوٹ گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ دوسرا: اس سے سرینگر جموں قومی شاہراہ 44پر شری امرناتھ یاترا کے دوران گاڑیوں اورعقیدت مندوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت کی سہولت حاصل ہوگی، جس کی شروعات جلد ہونے والی ہے۔‘‘