اردو

urdu

ETV Bharat / state

Udhampur Bus Blast Case ادھم پور دھماکہ معاملہ، این آئی اے نے چارج شیٹ عدالت میں پیش کی - این آئی اے نے چارج شیٹ عدالت میں پیش کی

جموں خطہ کے ضلع ادھم پور بس اسٹینڈ پر ستمبر 2022 میں دو آئی ای ڈی دھماکے کیے گئے تھے۔ این آئی اے نے اس معاملے میں چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دھماکوں کے لیے آئی ای ڈیز اور دیگر دھماکہ خیز مواد پاکستان میں بیٹھے لشکر کمانڈر محمد امین بٹ عرف پنہ نے ڈرون کے ذریعے ضلع کٹھوعہ کے سرحدی علاقے میں بھیجا تھا۔

Udhampur Bus Blast Case
Udhampur Bus Blast Case

By

Published : Mar 31, 2023, 1:15 PM IST

Updated : Mar 31, 2023, 2:25 PM IST

جموں:این آئی اے نے ادھم پور بس اسٹینڈ دھماکہ معاملے میں چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے لشکر کے دو عسکریت پسندوں اسلم شیخ عرف عادل اور محمد امین بٹ عرف ابو خبیب عرف پنہ کو ملزم نامزد کیا ہے۔ 28 ستمبر 2022 کی آدھی رات کے بعد ادھم پور بس اسٹینڈ پر بس میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تھا۔ چند گھنٹے بعد، 29 ستمبر کی صبح، ایک اور بس میں بھی آئی ای ڈی دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کی۔ 15 نومبر 2022 کو یہ تفتیش این آئی اے کو سونپ دی گئی۔
این آئی اے کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اسلم شیخ اور محمد امین بٹ جموں میں عسکریت پسندی کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے نئے عسکریت پسندوں کی بھرتی میں ملوث ہیں۔ اس نے اپنے لیے اوور گراؤنڈ ورکرز کا نیٹ ورک بنایا تھا۔ ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں کو دوبارہ عسکریت پسند تنظیم میں سرگرم ہونے پر اکسایا جا رہا تھا۔ این آئی اے نے تحقیقات میں پایا کہ محمد اسلم شیخ لشکر کمانڈر محمد امین بٹ عرف ابو خبے عرف پنہ سے مسلسل رابطے میں تھا جو پاکستان میں بیٹھ کر جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیاں چلا رہا تھا۔ محمد امین بٹ کو مرکزی حکومت نے دہشت گرد قرار دیا ہے۔ اسی نے عادل کو ادھم پور بس اسٹینڈ پر دو آئی ای ڈی دھماکے کرنے کا کام سونپا تھا۔ اس نے 29 ستمبر 2022 کو ایک بس میں آئی ای ڈی نصب کی تھی۔ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: Udhampur Blast Case ادھم پور دھماکہ معاملہ میں این آئی اے نے جائے وقوع کا جائزہ لیا
این آئی اے کے مطابق ضلع ڈوڈہ کا محمد امین بٹ سال 1997 میں عسکریت پسند بنا۔ شروع میں وہ حزب المجاہدین کا دہشت گرد تھا۔ بعد میں وہ لشکر طیبہ میں شامل ہو گیا تھا۔ وہ 2009 میں پاکستان فرار ہو گیا تھا۔ وہاں سے وہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد نیٹ ورک کو دوبارہ فعال کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔ وہ ڈرون اور ہتھیاروں کی کھیپ کو ضلع کٹھوعہ کے سرحدی علاقے میں لے گیا اور وہاں سے اس کا ایک ساتھی اسے عادل کے پاس لے گیا۔ عادل کو انٹرنیٹ کے ذریعے آئی ای ڈی لگانے کا طریقہ سکھایا گیا۔ عادل نے 28 ستمبر 2022 کی رات ادھم پور بس اسٹینڈ پر دو مسافر بسوں میں آئی ای ڈی نصب کی۔ 28 ستمبر کی نصف شب کے بعد ایک بس میں دھماکہ ہوا۔ 29 ستمبر کی صبح دوسری بس میں دھماکہ ہوا۔ پکڑے جانے پر عادل نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اسے کچھ اور بم دھماکوں کو بھی انجام دینا تھا۔ اس نے گھر میں دو آئی ای ڈیز، تین چسپاں بم، تین ڈیٹونیٹرز اور دیگر دھماکہ خیز مواد چھپا رکھا ہے۔ پولیس نے اس کے کہنے پر یہ تمام مواد برآمد کیا۔

Last Updated : Mar 31, 2023, 2:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details