اردو

urdu

ETV Bharat / state

این ایچ اے آئی نے ضلع انتظامیہ کو ایمبولینس عطیہ کیا - شاہراہ پر حادثے اور ہنگامی صورت

نیشنل ہائی وے اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے قومی شاہراہ پر حادثے اور ہنگامی صورت حال میں مدد کے لیے ایک ایمبولینس ضلع انتظامیہ کو دیا ہے۔ ہائی وے پر ایمبولینسیں کھڑی کی جائیں گی اور کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طور پر موقع پر روانہ کیا جائے گا۔

این ایچ اے آئی نے ضلع انتظامیہ کو ایمبولینس عطیہ کیا
این ایچ اے آئی نے ضلع انتظامیہ کو ایمبولینس عطیہ کیا

By

Published : Nov 7, 2021, 5:53 PM IST

ادھم پور: ڈی سی آفس کے باہر منعقدہ پروگرام کے دوران ایمبولینس کی چابی ڈپٹی کمشنر اندو کنول چِب کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تقریباً دو ماہ قبل ٹکری سے چنینی ناشری ٹنل تک 60 کلومیٹر سے زائد طویل شاہراہ کی حالت پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔

این ایچ اے آئی نے ضلع انتظامیہ کو ایمبولینس عطیہ کیا

اس میٹنگ میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے افسران کو بتایا گیا کہ ادھم پور کے درمیان سے گزرنے والی شاہراہ پر روزانہ حادثات ہوتے ہیں۔ اس دوران ایمبولینس کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزراء اعلیٰ نے سکیورٹی اہلکاروں کو کمیونٹی ہالز میں رکھنے پر انتظامیہ کی سخت تنقید کی

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شاہراہ پر تین ایمبولنسیں پہلے سے ہی تعینات ہیں۔ لیکن، اتنی لمبی شاہراہ پر یہ کم ہیں۔ خاص طور پر سمرولی کے علاقے میں ایمبولینسز کی کمی ہے۔ نئی ایمبولینس آنے سے اب ہائی وے پر لوگوں کی مدد کرنا آسان ہوجائے گا۔ کمپنی نے ایمبولینس فراہم کی ہے۔ اسے سمرولی کے علاقے میں رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details