ضلع ادھم پور کے چنینی تھانہ علاقے میں واقع راضی دھناس میں صبح چھ بجے کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک خاتون اور ایک بچہ حلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق راضی دھناس سے چنونی کی جانب ایک کار آ رہی تھی۔ اس میں چھ افراد سوار تھے۔ اسی بیچ دھناس علاقے کے پاس ماروتی کار قابو سے باہر ہو گئی اور اس میں بیٹھے سبھی چھہ لوگوں کو کافی چوٹیں آئیں۔