نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے ادھم پور میں پارٹی کے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اسی ماہ مجھے جھارکھنڈ سے فون آیا تھا، جس میں مجھ سے کہا گیا تھا کہ وزیر اعلی آپ سے بات کریں گے'۔
فاورق عبد اللہ نے مذید بتایا کہ 'تقریبا آدھے گھنٹے کے بعد ان کا دوبارہ فون آیا، جس میں کہا گیا کہ آپ پانچ مارچ کو بنگال میں آئیے۔ ہمیں ممتا بنرجی کے لیے کام کرنا ہے۔ ہم بھی ساتھ آ رہے ہیں'۔ فاروق عبد اللہ نے بتایا کہ ان سے کہا گیا کہ اس کام کے لیے ان کو 50 لاکھ روپے دیے جائيں گے۔