جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں سماجی کارکن نریش ماتھر نے پریس کانفرنس کی اور ضلع ہسپتال پر سنگیل الزام عائد کیے۔
پریس کانفرنس میں نریش ماتھر نے بتایا کہ ضلع ہسپتال انتظامیہ کی وجہ سے لوگوں کو سہولت نہیں مل پا رہی ہے۔ جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگ ہر روز کورونا سے متاثر ہوتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جو ڈاکٹر کورونا کا علاج کر رہے ہیں وہی دوسرے مریضوں کا بھی علاج کر رہے ہیں، جس سے لوگوں میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔