اردو

urdu

ETV Bharat / state

کونسلر نے فنڈ کی تقسیم پر سوال اُٹھائے - کونسلر وکرم سلاتھیا

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ علاقوں کی آبادی کے تناسب کو غلط پیش کیا گیا ہے اور انہیں ضرورت سے زیادہ لائٹس فراہم کی گئی ہیں جو 2011 کی مردم شمالی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

کونسلر نے پیسے کی تقسیم کو لیکر سوال اُٹھائے
کونسلر نے پیسے کی تقسیم کو لیکر سوال اُٹھائے

By

Published : Nov 11, 2020, 9:49 AM IST

گذشتہ دنوں جموں صوبہ کے ادھم پور میں میونسپل کونسل کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم اب اس میٹنگ میں لئے جانے والے فیصلوں پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

ادھم پور کے وارڈ نمبر 6 کے کونسلر وکرم سلاتھیا نے الزام عائد کیا ہے کہ وارڈوں میں پیسے اور لائٹس کی تقسیم کو لیکر شک و شبہات ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا منظور نظر وارڈز کو پیسے بھی زیادہ دئے گئے ہیں۔

کونسلر نے پیسے کی تقسیم کو لیکر سوال اُٹھائے

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ علاقوں کی آبادی کے تناسب کو غلط پیش کیا گیا ہے اور انہیں ضرورت سے زیادہ لائٹس فراہم کی گئی ہے، جو 2011 کی مردم شمالی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادھم پور میں میونسپل کاؤنسلرز کی میٹنگ

اان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں کمشنر سیکریٹری کو خط لکھا ہے اور اُمید ہے کہ وہ جلد اس پر کارروائی کریں گے۔

واضح رہے 9 تاریخ کو ڈاکٹر یوگیشور گپتا کی زیر صدارت میونسپل کونسل کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام وارڈوں کے کونسلرز موجود تھے۔

اس موقع پر مختلف پہلوؤں اور ترقیاتی کاموں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details