اردو

urdu

ETV Bharat / state

Turnip Found in Udhampur اودھم پور میں ایک کسان کے کھیت سے پونے سات کلو کا شلجم نکلا

ادھم پور میں ایک کھیت سے پونے سات کلو کا شلجم نکلا جس کے بعد اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 18, 2023, 10:02 AM IST

Updated : Feb 18, 2023, 12:28 PM IST

پونے سات کلو کا شلجم

ادھم پور: جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع سے متصل ستونی علاقے میں یشپال نام کا ایک کسان جب اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا تو اسی دوران اس کے کھیت سے پونے سات کلو وزنی شلجم نکلا جسے دیکھ کر کسان حیران ہوگیا کہ یہ کیا نکل آیا ہے۔ اس کے بعد جب اس نے ٹیسٹ کیا تو یہ شلجم ہی تھا۔ قدرت کے اس کرشمے کو دیکھنے کے لیے لوگ وہاں جمع ہوگئے اور کسان کو مبارکباد بھی دی۔ وہیں کسان یشپال نے بتایا کہ وہ اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا۔ اسی وقت وہ اپنے لگائے ہوئے شلجم کو نکالنے گیا تو کھدائی کرتے ہوئے اسے اچانک ایک بڑی چیز نظر آئی اور جب وہ وہاں کھدائی کی تو وہاں سے ایک بہت بڑا شلجم نکلا جسے دیکھ کر وہ حیران ہوگیا جس کے بعد لوگ بھی وہاں جمع ہو گئے۔ کسان نے کہا کہ وہ پہلے تو ڈر گیا لیکن بعد میں جب اس نے شلجم کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا توڑ کر کھایا، جو کہ بہت لذیذ اور میٹھا تھا تب وہ بہت خوش ہوا۔

کسان پشپال نے بتایا کہ جب شلجم کا وزن کیا گیا تو اس کا وزن تقریباً پونے سات کلو تھا اور وہاں موجود تمام لوگوں نے اسے قدرت کا معجزہ قرار دیا ہے۔ کسان شلجم کو گھر میں فریج میں رکھا ہوا ہے، تاکہ وہ مزید کچھ دن اس سے لطف اندوز ہو سکے، کیونکہ جس کو بھی اس کرشمے کے بارے میں معلوم ہو رہا ہے، وہ اس کسان سے ملنے ضرور آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Tulip Garden in Udhampur: ادھم پور تولِپ گارڈن سیاحوں کی توجہ کا مرکز

Last Updated : Feb 18, 2023, 12:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details