اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاجرین کے سترہ پولنگ مراکز پر صرف دس رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے - ڈی ڈی سی انتخابات

ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت کشمیری مہاجرین کے لیے یہاں ادھم پور کے گرلس ہائی سکنڈری اسکول میں پولنگ مراکز بنائے گئے تھے۔ کشمیر کے 3 حلقے کے لیے یہاں 17 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے جہاں صرف 10 رائے دہندگان نے اپنے ووٹ ڈالے۔

Migrant Polling Station at Udhampur for DDC Election
مہاجرین کے سترہ پولنگ مراکز پر صرف دس رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے

By

Published : Dec 7, 2020, 8:15 PM IST

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کاعمل آج پر امن طریقے سے مکمل ہوئی۔

مہاجرین کے سترہ پولنگ مراکز پر صرف دس رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے

ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت کشمیری مہاجرین کے لیے یہاں ادھم پور کے گرلس ہائی سکنڈری اسکول میں کشمیر کے 3 حلقے کے لیے 17 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے جہاں صرف 10 رائے دہندگان نے اپنے ووٹ جو ڈالے۔ جو کہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈی ڈی سی انتخابات: چوتھے مرحلے میں 50.08 فیصد پولنگ


آپ کو بتادیں کہ جموں وکشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج شام پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کشمیر ڈویژن میں 31.95 فیصد جبکہ جموں ڈویژن میں 69.31 فیصد ووٹ ڈالے گئے اس طرح مجموعی طور پر جموں وکشمیر میں 50.08 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details