اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mata Vishnu Devi Yatra: ماتا ویشنو دیوی یاترا کو مزید ہموار بنانے کی ضرورت ہے - ماتا ویشنو دیوی یاترا حادثہ جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی

منکوٹیا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ کے کچھ لوگ جان بوجھ کر لیفٹیننٹ گورنر کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سےماتا ویشنو دیوی Mata Vaishno Devi Yatra میں یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ جن وجوہات کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے اسے عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ ایسا حادثہ دوبارہ نہ ہواورشرائن بورڈ اوراس کی حرمت پرغلط پیغام ملک ودنیا میں نہ جائے۔

ماتا ویشنو دیوی یاترا کو مزید ہموار بنانے کی ضرورت ہے
ماتا ویشنو دیوی یاترا کو مزید ہموار بنانے کی ضرورت ہے

By

Published : Jan 6, 2022, 4:34 PM IST

ادھم پور کے سابق ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیا Blount Singh Mankotia نے کہا کہ 31 دسمبر کی شب ماں ویشنو دیوی کی عمارت میں ہونے والے حادثے پر پورا ملک اور پوری دنیا کی نظر ہے۔ ویشنو دیوی یاترا کو مزید ہموار بنانے کی ضرورت ہے۔وہ ادھم پور میں منکوٹیا نے میڈیا سے کہا کہ عمارت کے حادثے میں 12 لوگوں کی موت ہوئی اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوئے۔

ماتا ویشنو دیوی یاترا کو مزید ہموار بنانے کی ضرورت ہے

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاLieutenant Governor Manoj Sinha نے اس واقعہ کو لے کر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ منکوٹیا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ کے کچھ لوگ جان بوجھ کر لیفٹیننٹ گورنر کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ جن وجوہات کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے اسے عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ ایسا حادثہ دوبارہ نہ ہو اور شرائن بورڈ اور اس کی حرمت پر غلط پیغام ملک و دنیا میں نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی کا مقام ہندوؤں کے عقیدے کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی کا مزکز ہے۔

اس لیے اس میں کوئی بھی ردوبدل گہرائی سے سوچنے کے بعد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور انتظامیہ سے کہا کہ تریکوٹہ پہاڑی کے پیچھے ہمارے درجنوں گاؤں ہیں۔ وہاں ابھی تک کوئی موبائل ٹاور نہیں ہے۔ وہ لوگ بھی ماتا رانی کے پیروکار ہیں۔ اگر وہ ماتا ویشنو دیوی یاترا جانا چاہتے ہیں تو وہ آن لائن رجسٹریشن کہاں سے کرائیں گے۔

اسی طرح ملک میں بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں موبائل نیٹ ورک نہیں ہے اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو ابھی تک آن لائن رجسٹریشن سے پوری طرح واقف نہیں ہیں۔ اس لیے اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرتی کے وقت پر نظرثانی کی جانی چاہئے کیونکہ آرتی کے دوران یاترا تقریباً دو سے تین گھنٹے تک بند رہتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور ایسا حادثہ پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details