اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور کے بشٹ گاؤں میں پل جزوی طورپرمنہدم، مزدور کی موت - ادھمپور ای ٹی وی بھارت خبر

ہلاک شدہ شخص کی پہچان 42 سالہ ترکیشوروین کے طورپر کی گئی ہے جو کہ ریاست بہار کے ضلع سارن کا بتا یا جا رہا ہے۔

مزدور کی موت
مزدور کی موت

By

Published : Aug 3, 2021, 1:19 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے چینونی۔سدھ مہادیو علاقہ میں گذشہ شام زیر تعمیر پل جزوی طورپر منہدم ہوگیا۔ اس حادثہ میں ایک مزدور کی موت ہوگئی ہے۔

کافی مشقت کے بعد لاش کو ملبہ کے اندر سے باہر نکالاگیا۔ اس کے بعد سی ایچ سی چینونی پہنچایا گیا جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ہلاک شدہ شخص کی پہچان 42 سالہ ترکیشوروین کے طورپر کی گئی ہے جو کہ ریاست بہار کے ضلع سارن کا بتا یا جا رہا ہے۔

مزدور کی موت

ذارئع سے ملی اطلاع کے مطابق پیر کی شام بشٹ گاوں میں پل تعمیر کے دوران ہی جزوی طورپر منہدم ہوگیا۔

مزید پڑھیں:

مظفرنگر: مکان گرنے سے تین افراد کی موت

اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او چینونی احمد شافی زرگر اور تھانہ انچارج چرنجیت سنگھ ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچے اور کافی مشقت کے بعد ملبہ کو ہٹا کر لاش کو باہر نکالا۔

فی الحال معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details