جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت جموں ڈویژن کے تمام اضلاع سے پی آر آئی ممبران کو مدعو کیا گیا ہے۔ جس کے بعد آج ڈی ڈی سی چیئرمین، وائس چیئرمین، بی ڈی سی اور پانچ سرپنچ مذکورہ تقریب میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے۔ ادھمپور کے ڈاک بنگلہ میں ڈی ڈی سی چیئرمین ادھمپور لال چندن نے اس وفد کا استقبال کیا۔
پنچایتی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے تین طرح کا نظام ترتیب دیا گیا ہے تاکہ پنچایتوں میں مزید کام کیے جائیں اور لوگوں کو ہر وہ سہولت ملے جو شہروں میں دستیاب ہے۔
پچھلے سال جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کے انتخابات ہوئے تھے اور ڈی ڈی سی انتخابات جیتنے کے بعد ڈی سی ڈی ممبران اب گاؤں میں بھی کام کررہے ہیں۔