اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور میں کسان پکھواڑہ میلا - کسان پکھواڑہ میلا

ڈی سی ادھم پور نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 15000 کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ تقسیم کیا جا چکا ہے۔

ادھم پور میں کسان پکھواڑا میلا
ادھم پور میں کسان پکھواڑا میلا

By

Published : Jul 14, 2020, 6:45 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں واقع کللر میں آج کسانوں کے لیے 'کسان پکھواڑہ' منعقد کیا گیا۔ اس پکھواڑے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پیوش سنگلا مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے۔ یہاں ضلع کے دیگر افسران کے ساتھ بینک کے افسران بھی موجود تھے۔

ادھم پور میں کسان پکھواڑا میلا

اس موقع پر کسانوں کے لیے کسان کریڈٹ کارڈ بنانے کے لیے فارم بھرے گئے اور سرکار کی جانب سے کئی اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترال: یک روزہ 'کسان پکھواڑہ' کا انعقاد

پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ کسان کو سرکار کی جانب سے جاری دیگر منصوبوں کا فائدہ پہنچانے کے لیے یہ پکھواڑہ منعقد کیا گیا ہے، جس میں کسانوں کو جانکاری دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بینکوں میں کسانوں کے لیے کریڈیٹ کارڈ کی سہولت بھی مہیا کرائی جا رہی ہے تاکہ وہ بینکوں سے قرضہ لے کر اپنا کاروبار کر سکیں۔

ڈاکٹر سنگلا کے مطابق پورے ضلع میں 15000 کسانوں کو کریڈٹ کارڈ کی سہولت دی جا چکی ہے اور آنے والے دنوں میں اور کسانوں کو بھی اس کا فائدہ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details