جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری کے لیفٹنٹ گورنر اپنے پہلے دورے پر ادھم پور پہنچے۔ اس دوران ان کا ضلع ترقیاتی کمشنر آفس میں عہدیداروں نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد ایک اہم اجلاس ہوا جس میں مہمان خصوصی لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا دورہ ادھم پور - مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ
جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر ادھم پور کے دورے پر ہیں جہاں ضلع ترقیاتی کمشنر آفس میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
![لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا دورہ ادھم پور JK UT LG Manoj Sinha today visited Udhampur.](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8728194-542-8728194-1599574223732.jpg)
JK UT LG Manoj Sinha today visited Udhampur.
ویڈیو
اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر، ڈاکٹر پیوش سنگلا کے علاوہ، دیگر اعلی عہدیداروں کو ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس کے بعد لیفٹنٹ گورنر بی ڈی سی چیئرمین اور دیگر عوامی نمائندوں کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے'۔