اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: جنماشٹمی کے لیے تیاریاں زوروں پر - جنماسٹمی کا تہوار جوش و خروش سے منایا جائے گا

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں اسکون مندر کمیٹی کے ارکان نے جنماشٹمی کے لیے کئی روز پہلے تیاریاں شروع کر دی تھیں۔

جنماسٹمی کے لیے تیاریاں زوروں پر
جنماسٹمی کے لیے تیاریاں زوروں پر

By

Published : Aug 11, 2020, 7:53 PM IST

ادھم پور میں جنماشٹمی کے سلسلے میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ پجاریوں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے اس بار مندر میں پہلے کی طرح رونق نہیں ہوگی اور نہ ہی جھانکیاں نظر آئیں گی، لیکن جنماشٹمی کا تہوار جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ مندر کو بھی سجایا گیا ہے۔ مندر کی سجاوٹ سبھی کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔

جنماسٹمی کے لیے تیاریاں زوروں پر

بدھ کے روز جنماشٹمی کی شام لوگوں کو مندر میں ماتھا ٹیکنے کا موقع دیا جائے گا، لیکن اس کے لیے سبھی کو مندر میں ماسک پہن کر داخل ہونا ہوگا اور سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی پورا خیال رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ادھم پور : شجرکاری کا پروگرام


خیال رہے جنماشٹمی کا تہوار دو روز منایا جاتا ہے۔ اس بار بھی 11 اور 12 اگست کو جنماسٹمی منائی جائے گی۔ سادھو، سنیاسی شیو لوگ 11 اگست کو، جبکہ ویشنو برادری کے لوگ مندروں میں بدھ کے روز یعنی 12 اگست کو جنماسٹمی منائيں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details