اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: اساتذہ کی پریس کانفرنس - جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں 'رہبرِ تعلیم' کے اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے ذریعہ دی جارہی ٹریننگ پر سوالات اٹھائے ہیں۔

Jammu Kashmir Teachers'Joint Action Commetee held press conference
ادھم پور: تربیت کے تناظر میں اساتذہ کی جانب سے پریس کانفرنس

By

Published : Sep 29, 2020, 5:32 PM IST

ادھم پور میں 'رہبرِ تعلیم' اساتذہ فورم کی جانب سے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت ریاستی پردھان ونود شرما نے کی۔

ادھم پور: تربیت کے تناظر میں اساتذہ کی جانب سے پریس کانفرنس

پریس کانفرنس میں اساتذہ کو دی جارہی ٹریننگ پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ الزام ہے کہ سبھی اساتذہ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر ٹرینگ دی جارہی ہے۔

اس پریس کانفرنس میں سبھی محکموں کے اساتذہ نے حصہ لیا۔ اساتذہ نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ریاستی پردھان کے سامنے بیان کیے اور انہیں حل کروانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے ونود شرما نے محکمہ تعلیم کے ذریعہ دی جارہی تربیت پر سوالات قائم کرتے ہوئے کہا کہ آخر اس تربیت کا کیا فائدہ ہوگا؟ جہاں بارہویں کا استاد بھی حصہ لے رہا ہے اور پی ایچ ڈی والا بھی یہ تربیت لے رہا ہے۔

انہوں نے محکمہ تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اساتذہ کو تعلیم کی بنیاد پر ہی تربیت دی جائے تاکہ اس کا فائدہ بچوں کو مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details