جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں انتظامیہ نے کورونا وائرس وبا کے درمیان پہلے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل الیکشن کے لئے تیاری کرلی ہے۔
انتخابات سے قبل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پیوش سنگلا نے مختلف ٹیموں اور انتخابات کے مائیکرو ابزرورں کے ساتھ میٹنگ کی۔
سنگلا نے بتایا 'ہمارا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ڈی ڈی سی انتخابات کرانا ہے اور ہم نے اس کو یقینی بنانے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔ تمام علاقوں میں مائیکرو ابزروروں کو تعینات کیا جائے گا جو انتخابی عمل کے ہر مرحلے پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران کو ہر زون میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ نامزدگی وصول کررہے ہیں، اس کی جانچ پڑتال کررہے ہیں اور امیدواروں کی فہرست بنارہے ہیں۔'