اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور : جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل کے پہلے پرائمر لیگ کا آغاز - جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل خبر

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل کے پہلے پرائمر لیگ 2020-21 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل کے پہلے پرائمر لیگ 2020-21 کا آغاز
جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل کے پہلے پرائمر لیگ 2020-21 کا آغاز

By

Published : Jan 10, 2021, 3:48 PM IST

جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل کے پہلے پرائمر لیگ 2020-2021 ادھم پور کے سبھاش انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر لیگ کے پہلے مرحلے میں ہاکی ، فٹ بال ، کبڈی اور والی بال کا مقابلہ ہوا۔

جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل کے پہلے پرائمر لیگ 2020-21 کا آغاز

کبڈی کے نمائشی میچ میں چنئی کلب نے چڈھئی کلب کو شکست دی۔

ڈسٹرکٹ کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے اس کا افتتاح کیا، جب کہ اے ڈی سی محمد سید خان مہمان خصوصی تھے۔

اس مقابلے میں ضلع ادھم پور کے مختلف بلاکس کے 370 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ اسپورٹس کونسل کے منیجر شکتیش چوپڑا نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

مزید پڑھیں:'وحیدالرحمان پرہ کو ضمانت کے بعد پھر حراست میں لے لیا گیا'

اپنے خطاب میں ضلعی کمشنر نے اخلاقیات کے ساتھ میچ کھیلنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل تعلیم کا ایک اہم ترین حصہ ہے۔

کسی شخص کی مجموعی شخصیت کی ترقی کھیلوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس لیے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لینا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details