وبائی صورتحال کے نتیجے میں کرگل وجے دیواس 2020 میں سادگی کے ساتھ منایا گیا۔ لیکن اس سال بھارتی فوج 527 فوجیوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام کررہی ہے، جنہوں نے کرگل جنگ میں اپنی جانیں گنوا دیں۔ ان تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ناردرن آرمی کمانڈر وائی کے جوشی نے جمعرات کے روز ادھم پور سے کرگل تک موٹرسائیکل ریلی کی قیادت کی۔
اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈر اِن چیف ناردرن کمانڈ اور کرگل وار ہیرو لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا 'یہ بہت اہم ہے کہ بھارتی فوج کے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو یاد کیا گیا ہے تاکہ ملک کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کی تحریک ملے۔ لہذا، آج ہماری (موٹرسائیکل ریلی) آپریشن وجے کے دوران ہلاک ہوئے ہیروز کو یاد رکھنا اور نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کو زندہ کرنا بھی ہے۔'
لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی جن کی 13 بٹالین جموں و کشمیر رائفلز نے 1999 میں تنازعہ میں اہم کردار ادا کیا نے کہا 'نوجوانوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ بڑا سوچیں، بڑے خواب دیکھیں، بڑے کام کریں اور بڑا بنیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے لئے ایک پیغام دیا کہ اپنا راستہ بنائیں اور دوسروں کے لئے مثال بنے۔'
دلچسپ بات یہ ہے کہ کرگل وجے دیواس کی 22 ویں سالگرہ بھی اسی سال 1971 کی جنگ میں پاکستان پر بھارت کی فتح کے 50 ویں سال کے ساتھ ہے، جسے سوارنم وجے ورش کے نام سے منایا جارہا ہے۔