اردو

urdu

کووڈ 19 کے پیش نظر اودھمپور جیل سے 7 قیدی رہا

By

Published : Apr 7, 2020, 10:12 PM IST

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد مختلف ریاستی حکومتیں قیدیوں کو رہا کر رہی ہیں۔

inmates released
inmates released

کووڈ 19 سے تحفظ کے پیش نظر سپریم کورٹ کی 23 مارچ کی ہدایت کے بعد مختلف ریاستی حکومتوں نے جیلوں میں بند قیدیوں کو پیرول یا ضمانت پر رہا کرنا شروع کر دیا ہے۔

کوویڈ 19 کے پیش نظر اودھمپور جیل سے 7 قیدی رہا

اس کے تحت اودھم پور کے ضلع جیل میں قید کچھ قیدیوں کو دو ماہ کے لئے ذاتی پابندی پر رہا کیا جارہا ہے۔ یہ وہ قیدی ہیں جنہوں نے 7 سال سے زائد عرصے تک جیل میں گزارا ہے۔

اس رہائی میں ان قیدیوں کو اجازت نہیں ہے جو مجرمانہ جرائم اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ہیں۔

اودھم پور ضلع جیل سے آج 7 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے اور آئندہ بھی پوری کاروائی کے بعد مزید کچھ قیدی رہا ہوں گے۔

واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا از خود نوٹس لیا تھا اور تمام حکومتوں کو قیدی رہا کرنے کی ہدایت دی تھی، کیونکہ ملک کی جیلوں میں بھیڑ بہت زیادہ ہے۔ ایسی حالت میں سماجی فاصلہ بنانا ممکن نہیں ہے۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں جیلوں میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد قیدی ہیں، جو بھارت کی جیلوں کی صلاحیت سے تقریباً 17.6 فیصد زائد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details