اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتیہ فوج کورونا سے لڑنے کو تیار - اودھمپور

بھارتیہ فوج کو کیمپ میں داخل کرنے سے قبل ان کی جانچ کا مکمل نظم کیا گیا ہے، کورونا کی علامت پائے جانے پرکورونا وارڈ میں داخل کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

indian
indian

By

Published : Mar 26, 2020, 11:59 PM IST

اودھمپورمیں آج بھارتیہ فوجیوں کے ذریعہ سماجی فاصلے کا ایک نایاب نمونا پیش کیا گیا ہے۔

کس طرح بھارتی فوج اس مہلک وائرس سے لڑ رہی ہے۔ انہیں ایک مشق کے ذریعے بیان کیا گیا، جس کا مقصد صرف یہ یقینی بنانا ہے کہ جب ملک کی فوج سلامت ہے تو عوام کو بھی وہ محفوظ رکھ پائے گی۔

بھارتیہ فوج کورونا سے لڑنے کو تیار

جس طرح ملک کے مختلف صوبے سے بھارتیہ فوجی اپنی اکائیوں میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک آتے ہیں، پھر وائرس کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے، پانی کے ٹینک اور سینیٹائزر اور ہینڈ واش باہر رکھا گیا ہے، جس سے وہاں آنے والے ہر فوجی کو صاف ستھرا کیا جاتا ہے اور پھر گیٹ ہی میں درجہ حرارت کی پیمائش کی جاتی ہے۔

اگر اس فوجی کے اندر کسی بھی قسم کا بخار، کھانسی پائی جاتی ہے تو پھر اس کا مناسب بندوبست آرمی کیمپ کے اندر کیا جاتا ہے، جس میں پہلے مرحلے میں سپاہی کو دس دن سخت نگرانی میں رکھا جاتا ہے۔

تنہائی کے کمرے بنائے گئے، جہاں فوجی کو رکھا جاتا ہے اس کے بعد بھی اگر علامت باقی رہتی ہے تو کمانڈ اسپتال میں کرونا وارڈ بنایا گیا ہے، جہاں فوجی کو ریفر کر دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں سے ٹرانزٹ کیمپ میں پہنچنے والے فوجیوں کے لئے اسکریننگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ان کے تعلق سے پوری جانکاری لی جاتی ہے کہ وہ کسی قسم کی کھانسی، بخار،یا سردی سے تو متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کے رابطے میں تو نہیں آئے ہیں جس میں کرونا وائرس کی علامت پائی گئی ہو، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کسی ویسے مقام کا سفر تو نہیں کیا ہے، جہاں کرونا کے مریض کا پتہ چلا ہو۔

ان تمام عمل کے بعد فوجی کو کیمپ میں داخل کیا جاتا ہے اور اگر کسی قسم کی علامت پائی جاتی ہے تو انہیں کورونا وارڈ میں داخل کرا دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details