اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: ٹرانسپورٹ ہڑتال کا ملاجلا اثردیکھنے کو ملا - غیر معینہ دھرنے

ادھم پورمیں بھی ٹرانسپورٹ ہڑتال کا کافی اثر دیکھنے کو ملا، میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ یونین ادھم پور کے چیئرمین یشپال سنگھ نے کہا کہ' اگر ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم غیرمعنیہ دھرنے پربیٹھیں گے۔

ادھم پور: ٹرانسپورٹ ہڑتال کا ملاجلا اثردیکھنے کو ملا
ادھم پور: ٹرانسپورٹ ہڑتال کا ملاجلا اثردیکھنے کو ملا

By

Published : Jan 6, 2021, 5:09 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بھی ٹرانسپورٹ ہڑتال کا کافی اثر دیکھنے کو ملا، کرائے میں اضافے کا مطالبہ کر رہے، ٹرانسپورٹ یونین ادھم پور کے چیئرمین یشپال سنگھ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ' کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پہلے ہی ہمارا کافی نقصان ہوا ہے۔ مزید جموں بن ٹول پلازا پر زیادہ وصولی سے بھی ہم ٹرانسپورٹرز کافی پریشان ہیں۔

ادھم پور: ٹرانسپورٹ ہڑتال کا ملاجلا اثردیکھنے کو ملا

مزید پڑھیں:بڈگام: دو رہائشی مکانات اور ایک گئوشالہ منہدم

ان مسائل کے پیش نظر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ' ہمارے کرائے میں اضافہ کیا جائے، ساتھ ہی ٹول پلازا پر وصولی کی رقم میں کمی کی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت کو انتباہ بھی دیا کہ اگر ان کے مطالبات نہیں مانے گئے تو آئندہ وہ غیر معینہ دھرنے پر بیٹھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details